مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دفاع مقدس کے تازہ تلاش شدہ 58 شہیدوں کی لاشوں اور باقیات کو شلمچہ سرحد سے ایران واپس پہنچا دیا گیا ہے جہاں صوبہ خوزستان میں مستقر مسلح افواج نے شہداء کے پیکروں کا استقبال کیا جبکہ خرم شہر اور آبادان کے عوام نے بھی شہیدوں کی وطن واپسی کی تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ شہداء کے پیکروں کو سات دن تک عوام کی زیارت کے لئے اہواز میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد انھیں شناخت کے لئے تہران منتقل کیا جائےگا۔
دفاع مقدس کے تازہ تلاش شدہ 58 شہیدوں کی لاشوں اور باقیات کو شلمچہ سرحد سے ایران واپس پہنچا دیا گیا ہے۔
News ID 1909093
آپ کا تبصرہ